سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اور موقع دینے پر آمادہ ہے، تاہم ایرانی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران ثالثوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہے تاکہ ایسی تجاویز کا جائزہ لیا جاسکے جن کے ذریعے ایران کے سات روزہ منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔
ایران نے گزشتہ ماہ قطر کے ذریعے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور ایک ہفتے کے اندر جوہری مذاکرات بحال کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
اس کے بدلے ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے، ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں اٹھانے اور لبنان سمیت دیگر محاذوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت