جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

قومی خبریں
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ کیا گیاہے ۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 377 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 399 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق 29 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت