جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 2026 میں حصہ لینے کافیصلہ

قومی خبریں
پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 2026 میں حصہ لینے کافیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 2026 لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر پی ٹی آئی اسلام عامر مغل کی زیرصدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 400 عہدیداران سے مشاورت کے بعد 95 فیصد کی رائے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریجنل، ضلعی، ٹاؤن اور یونین کونسل تنظیموں سمیت تمام ونگز کے عہدیداران سے آن لائن مشاورت مکمل کی گئی ہے اور 2 نومبر سے 6 نومبر تک ہر یونین کونسل کے ہر وارڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں بانی کے نظریے اور رہائی تحریک میں صف اول پر رہنے والے کارکنوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار کارکنان کو بلدیاتی انتخابات میں امیدوار بنایا جائے گا، حکومت اور الیکشن کمیشن چار مرتبہ شیڈول جاری کرنے کے بعد انتخابات سے بھاگ چکے ہیں، حکومت اور الیکشن کمیشن کو پانچویں مرتبہ بھی میدان سے بھاگنے پر مجبور کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت