بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

روس اور ایران کے درمیان توانائی شعبے میں اہم پیش رفت: 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدے

قومی خبریں
روس اور ایران کے درمیان توانائی شعبے میں اہم پیش رفت: 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدے

**ماسکو: روس کی سرکاری جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں چھوٹے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق روساٹوم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدے کیے گئے ہیں، جبکہ موسمِ خزاں میں چھوٹے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر سے متعلق ایک معاہدہ بھی طے پایا۔

روساٹوم کے سربراہ کے مطابق ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ آیا تمام 8 نئے یونٹس چھوٹے جوہری ری ایکٹرز پر مشتمل ہوں گے یا ان میں بڑے پاور یونٹس بھی شامل ہوں گے۔

یہ پیش رفت روس اور ایران کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت