بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کو اختیارات میں شریک نہیں کیا گیا، طارق فضل چوہدری

قومی خبریں
خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کو اختیارات میں شریک نہیں کیا گیا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کو اختیارات میں شریک نہیں کیا گیا جبکہ صوبے کے 12 اضلاع میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے انتشار اور بدامنی پھیلانے کی باتیں کی گئیں جبکہ مذاکرات میں اپوزیشن کا وفد بااختیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی، تاہم سہیل آفریدی نے مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیاں کیں، اپوزیشن کی جانب سے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں بھی کی گئیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر کی سربراہی میں مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی ہے، صوبے میں کسی سیاسی جماعت کو اختیارات میں شریک نہیں کیا گیا، صوبے کے 12 اضلاع میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مذاکراتی عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی، مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیوں کے باعث پیش رفت متاثر ہوئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت