طالبان حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگادی

افغانستان میں طالبان حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی عائد کردی۔
برطانوی اخبار کے مطابق طالبان حکام نے قرنیے کی پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کو اس عمل کے تحت کیے جانے والے آپریشنز روکنے کی ہدایت کی ہے۔
افغان ڈاکٹر نور زمان ہاشم نے کہا کہ پابندی کے باعث سیکڑوں افراد بینائی بحال کرنے کے علاج سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق کابل کے ایک اسپتال میں پابندی سے قبل قرنیے کی پیوندکاری کے 90 آپریشن کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر نور زمان ہاشم نے مزید بتایا کہ طالبان حکام نے قرنیے کی پیوندکاری روکنے کی ہدایت زبانی طور پر دی ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی فلاحی تنظیم نے طالبان حکومت سے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس پابندی سے اس کا فلاحی پروگرام متاثر ہوا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت