ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی 200 روپے جرمانے کی سزا 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض معطل

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔
لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او افضل رؤف کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض معطل کردیا۔
عدالت نے اپیل پر ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، جبکہ ایس ایچ او کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کردی۔
عدالت مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل پر مزید کارروائی کرے گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت