بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

ٹرمپ حکومت کی امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا

قومی خبریں
ٹرمپ حکومت کی امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انتخابات کے بعد ایران پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا ہے، جبکہ ممکنہ کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا ایک اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے، جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز کا دستہ بھی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملوں کی صورت میں وہ جوابی کارروائی کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت