کراچی: ڈیفنس میں کار سوار افرادکا اسلحےکے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنےکا معاملہ، وزیر داخلہ کا نوٹس

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں کار سوار افراد کو مبینہ طور پر راہ گیروں کو اسلحہ دکھا کر خوف زدہ کرتے اور ان کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کی شناخت کرکے فوری کارروائی کی جائے۔
وزیر داخلہ نے واقعے کی ویڈیو کی صداقت اور اس سے متعلق حقائق کی مکمل تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اسلحے کے ذریعے خوف زدہ اور ہراساں کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت