بلوچستان: ضلع کچھی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 بچے جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کچھی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں پیش آیا، جہاں شبیر احمد نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی نسرین، پانچ سالہ بیٹے ضمیر اور تین ماہ کی جڑواں بیٹیوں نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تدریسی اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت