بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

سرحد پار سے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

قومی خبریں
سرحد پار سے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

انگوراڈہ: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں افغان طالبان رجیم نے شہری آبادی کونشانہ بنایا جس پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے شہری آبادی پر حملے میں گولا گھر پر گرا جس میں ایک شہری شہید اور 5ا فراد زخمی ہوئے، سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا ، پاکستانی افواج کی زبردست جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں ، معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا بھرپور ردِعمل جاری ہے ۔

بشکریہ روزنامہ جسارت