بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ

قومی خبریں
ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

ٹیکساس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

انہوں نے تہران پر ہزاروں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی رہنماؤں کو کئی دہائیاں قبل ہی ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی، تاہم ان میں ایسا کرنے کی ہمت یا دانش مندی نہیں تھی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اشارہ بھی دیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا نام جلد تبدیل کرکے ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت