ریاض الجنہ کی زیارت کیلیے شرائط میں تبدیلی

مدینہ منورہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے سے متعلق شراط میں تبدیلی کردی ہے، جس میں دیگر قواعد کا اضافہ کیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا اجازت نامہ اسی وقت جاری کیا جائے گا جب گزشتہ اجازت نامے کے اجرا کو 365 دن گزر چکے ہوں، یہ مدت مکمل ہونے کے بعد مستفید ہونے والے کی اہلیت اور دستیاب اوقات کے مطابق نئے اجازت نامے کا اجرا ممکن ہوگا۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے قریب موجود زائرین دستیاب اوقات کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرنے کی غرض سے فوری بکنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مندرجہ بالا سہولیات کے ذریعے ریاض الجنہ میں زائرین کے داخلے کو منظم کرنے اور زیارت کے اوقات کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت