برطانیہ‘ طوفان بوئیلو کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ

لندن: برطانیہ میںطوفان بوئیلو کے باعث جہاں درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، وہیں پر1 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میںطوفان بوئیلو نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس میںملک کا ریلوے نظام بھی بری متاثر ہونے لگا جبکہ دوسری طرف نظامِ زندگی بھی درہم برہم ہو چکی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ایک طرف متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تو دوسری طرف متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں، جن کی مختلف اسپتالوں میں طبی امداد بھی جاری ہے ۔
خراب موسم کے باعث فیری سروس بھی متاثر ہوئی۔ اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواو¿ں کے پیش نظر متعدد پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں، طوفان کے باعث شہریوں کو آمد و رفت اور روزمرہ معمولات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت