مملکت کوحق حاصل ہےکہ حرمین شریفین، زائرین، شہریوں کی سلامتی کا پورے عزم کیساتھ دفاع کرے: سعودی کابینہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں تہران میں ایرانی حکام اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قطر اور پاکستان کی جانب سے ثالثی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے کہا کہ یہ مذاکرات علاقائی اور عالمی سلامتی و استحکام کے حوالے سے مملکت کے مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔ اجلاس میں فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کو روکنے میں اس کی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔
کابینہ نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مقدس مقامات کے تقدس کی خلاف ورزی، جارحیت اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا۔
سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ مملکت کو حرمین شریفین، زائرین اور شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت