بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

قومی خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے سری نگر میں فوجیں اتار کر کشمیر پر فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا۔ کشمیری عوام ہر سال اس اقدام کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری بھی ریلیاں نکالیں گے اور احتجاجی سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

ان سرگرمیوں کے ذریعے عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

مظفرآباد میں یوم سیاہ کے سلسلے میں شاہراہ سری نگر سے کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ مارچ کے شرکا ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت