بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، کراچی میں 530 روپے میں فی کلو پر فروخت جاری

قومی خبریں
ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، کراچی میں 530 روپے میں فی کلو پر فروخت جاری

ملک کے مختلف شہروں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، شہری بدستور مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی میں گیس 530 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو برقرار ہے، جبکہ کوئٹہ میں 530 اور پشاور میں 570 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت