پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی، جس میں حکومتی اور جماعت اسلامی کے وفود شریک ہوئے۔
ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید فراست شاہ اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔
حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر رانا ثناء اللہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کچھ دیر بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے، جس میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت