بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارتی جیلوں میں 9 سال سے قید 4پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی

قومی خبریں
بھارتی جیلوں میں 9 سال سے قید 4پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی

کراچی: بھارتی جیلوں سے 9 سال بعد رہائی پانے والے چار پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ہونے والے ماہی گیروں میں احمد نواز، عبدالرحمٰن، وقاص علی اور ارشد شامل ہیں۔ان میں احمد نواز اور عبدالرحمٰن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 سے ہے جب کہ وقاص علی ولد مشتاق اور ارشد ولد اکرم اپنے پتے بتانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر چاروں ماہی گیروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت