پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی، ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیاگیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 07 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 28 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت