بجلی صارفین کے لیے ریلیف کی تیاری، پروٹیکٹڈ کی حد 250 یونٹس کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں ریلیف 250 یونٹس تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی اراکین بھاری بجلی کے بلوں پر اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ، عابد شیر نے علی نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی چوری، نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کیا جائے ، 201 یونٹ بجلی استعمال کرنے والا صارف 400 یونٹ کا بل کیوں دے؟۔
وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 250 یونٹ کرنے پر کام جاری ہے ۔ وزیر توانائی نے ڈیڑھ ماہ میں ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کردی اور یہ بھی بتایا کہ گردشی قرض کم ہو کر ایک ہزار 670 ارب روپے رہ گیا ، اگلے 4 سال میں ڈیٹ سروس سرچارج ختم کرنا ہدف بنا لیا ہے ۔
بشکریہ روزنامہ جسارت