مالاکنڈ: 2018 سے 2026 تک تقریباً 400 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف، سیف اللہ ابڑو

سینیٹر سیف اللہ ابڑو : فائل فوٹو
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں 2018 سے 2026 تک اربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، سخاکوٹ اور درگئی میں 400 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے سخاکوٹ، درگئی میں صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں کمیٹی نے گھی، اسٹیل اور چائے فیکٹریوں کا دورہ کیا۔
سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ 1,120 ارب روپے کے درآمد شدہ خام مال میں سنگین مالی بے مبینہ ضابطگیاں ہوئیں، 1,120 ارب کے خام مال میں سے صرف 389 ارب روپے کا ریکارڈ دستیاب ہے، 731 ارب روپے کے خام مال سے متعلق ایف بی آر کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کی غفلت اور ملی بھگت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو، چاہے وہ کتنا ہی با اثر ہو۔
بشکریہ روزنامہ جنگ