جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

میئر کراچی کا برنس روڈ کی بطور فوڈ اسٹریٹ تزئین و آرائش کا اعلان

تازہ ترین
میئر کراچی کا برنس روڈ کی بطور فوڈ اسٹریٹ تزئین و آرائش کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کی بطور فوڈ اسٹریٹ تزئین و آرائش کا اعلان کردیا ہے۔

سٹی کونسل اجلاس کو میئر کراچی نے بتایا کہ ہائی کورٹ سیکریٹریٹ روڈ ٹھیک کردی گئی ہے، اندرونی گلیاں بھی ٹھیک کریں گے ، اس معاملے پر تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اچھا ماحول ملنے جارہا ہے ، برنس روڈ تاریخی ورثہ ہے، اسے بحال کرنے جارہے ہیں۔

سٹی کونسل کے اجلاس میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں عباسی شہید اسپتال میں قائد عوام بلاک کو فعال بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں نیا بلاک تعمیر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پولیٹن یونیورسٹی کو اسپتال میں او پی ڈی شروع کرنے کی تجویز دی، آپ دوستوں کے ووٹوں کی وجہ سے 3 سالوں سے عہدے پر ہوں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ جس کا آڈٹ کرنا ہے آپ کریں میں آپ کو دعوت دیتا ہوں، جب ہم آئے تھے تو لائٹ لگانے کے پیسے نہیں تھے آج ہمارے پاس پیسے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی پاسداری کرنا چاہتے تھے اور کرتے رہیں گے، تمام بڑے کاموں میں تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کی ویریفکیشن ضروری قرار دی گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نہر خیام کا پروجیکٹ نہ پیپلز پارٹی کا نہ سندھ حکومت کا نہ ہی شہری حکومت کا، ایک آرٹیٹیکٹ نے ماضی میں اس جگہ کو خوبصورت بنانے کا پلان دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں کابینہ کا رکن تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے رابطے کا ٹاسک مجھے دیا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ آپ شہید ملت روڈ پر پارک کسی اور کو دے دیتے ہیں وہ ٹھیک ہے، پارکوں میں جھولے لگا دیں آپ وہ کمرشل سرگرمیوں میں نہیں آتا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ