منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: یو پی میں تیز رفتار ٹرک کی اسکول بس کو ٹکر، 4 بچے ہلاک

تازہ ترین
بھارت: یو پی میں تیز رفتار ٹرک کی اسکول بس کو ٹکر، 4 بچے ہلاک

بھارتی ریاست یوپی میں تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوج میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔

بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں بیشتر کو تِروہ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے اسکول کے پرنسپل اور 1 بچے کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کانپور منتقل کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ