منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کل تاریخ رقم کرینگے

تازہ ترین
پاکستانی خلاباز ذیشان علی کل تاریخ رقم کرینگے

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اور اسی تاریخی پیشرفت میں پہلا پاکستانی خلا باز کل چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔

پاک چین خلائی تعاون میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، دونوں میں سے ایک امیدوار بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا کا سفر کرے گا۔

پاکستانی خلا باز ذیشان علی کل چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوں گے۔

چینی حکام کے مطابق پاکستانی خلا باز ذیشان پے لوڈ ماہر کے طور پر خلا میں جائیں گے۔

پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔

مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ