پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

تازہ ترین
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 پستول، دیگر ایمونیشن، چھینے گئے 39 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز کی 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ