سندھ کی جغرافیائی و آئینی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ایاز لطیف پلیجو

دادو کے شہر میہڑ میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں سندھ کی وحدت، صوبائی خودمختاری اور انتظامی تقسیم کے منصوبوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے اختتام پر جلسہ سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی جغرافیائی و آئینی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے سندھ کے تاریخی اور قومی وجود کو متنازع بنانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ