جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صارفین کو سستی، مسابقتی بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے، وفاقی وزیر خزانہ

تازہ ترین
صارفین کو سستی، مسابقتی بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صارفین کو سستی اور مسابقتی بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے۔

پاور سیکٹر ریگولیٹری اصلاحات سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد بجلی کی لاگت کم کرنا ہے۔ صارفین کو سستی اور مسابقتی بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے، اصلاحات پاکستان کے توانائی شعبے کے چیلنجز کے مطابق ہوں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاور سیکٹر میں شفاف اور قابل پیشگوئی ریگولیٹری نظام متعارف کرانے اور بجلی تقسیم کے نقصانات کم کرنے پر مراعات دینے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سولرائزیشن اور بیٹری اسٹوریج سے بجلی کی مارکیٹ میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا اور بتایا گیا کہ اضافی بجلی پیداوار اور کم طلب سے کیپیسٹی پیمنٹس کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بجلی صارفین پر کیپیسٹی پیمنٹس کا اضافی بوجھ روکنے اور مسابقتی بجلی مارکیٹ کےلیے موجودہ معاہدوں میں تبدیلیوں کی تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں مسابقتی سپلائرز کو بجلی کے نرخ مقرر کرنے میں زیادہ لچک دینے کی تجویز بھی دی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ