جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گوجرانوالہ، لاپتہ 4سالہ بچی کو پولیس نے تلاش کرلیا

تازہ ترین
گوجرانوالہ، لاپتہ 4سالہ بچی کو پولیس نے تلاش کرلیا

گوجرانوالہ میں گھر سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کو پولیس نے تلاش کرلیا۔

بچی گھر سے 4 کلومیٹر دور سڑک پر ملی، پولیس نے غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں بچی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق محلہ طارق آباد میں 4 سالہ بچی کھیلتے ہوئے گھر سے نکل گئی اور پیدل نوشہرہ روڈ تک پہنچ گئی۔

ورثا کی اطلاع پر پولیس نے تلاش شروع کی اور بچی کو بحفاظت ڈھونڈ لیا۔

تھانہ باغبانپورہ میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق والد کی مبینہ غفلت کے باعث بچی کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ