ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق مستعفی

فوٹو بشکریہ اعجاز الحق/فیس بک
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعجاز الحق نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ایوان کا رکن رہنے کا کوئی جواز نہیں جہاں عوامی مسائل بھی نہ اٹھائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی میرا استعفیٰ فوری طور پر منظور کریں۔
استعفیٰ کے متن میں انہوں نے لکھا کہ حلقے کے مسائل اُجاگر کرنے پر میرے خلاف الزامات عائد کیے گئے۔
اعجاز الحق حلقہ 121 کراچی غربی سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ