فرانس کا کیف حملوں پر یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

تصویر، رائٹرز
فرانس نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے جمعے کے روزسلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق مطالبہ کیا ہے۔
ژاں نوئل بارو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’روس کو اس حملے کا جواب دینا ہوگا‘۔
یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ شب روسی میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جمعرات کے روز ڈچ حکومت نے روسی سفیر کو اس وقت طلب کیا، جب کیف میں واقع اُس کے سفارتخانے کی عمارت کے قریب ایک میزائل گرنے سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ اس حملے کی زد میں آسٹریا کا سفارت خانہ بھی آیا ہے، اس حملے میں دونوں ممالک کے عملہ زخمی یا متاثر نہیں ہوا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ