جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ اور یورپی یونین میں ری سیٹ ڈیل طے پا گئی، نوجوانوں کی نقل و حرکت کی اسکیم پر اتفاق

تازہ ترین
برطانیہ اور یورپی یونین میں ری سیٹ ڈیل طے پا گئی، نوجوانوں کی نقل و حرکت کی اسکیم پر اتفاق

تصویر: رائٹرز۔

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ری سیٹ ڈیل طے پا گئی ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلان کے مطابق فریقین نے نوجوانوں کی نقل و حرکت کی اسکیم پر اتفاق کیا ہے۔

لندن سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق فریقین نے زرعی اور حیاتیاتی صحت کے معاہدے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

فریقین نے کاربن اخراج کے تجارتی نظام کو باہم منسلک کرنے کی حتمی ٹائم لائنز پر بھی اتفاق کیا، معاہدے کی مزید تفصیلات مشترکہ اعلامیے میں شائع کی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ