ریاض ٹاور پر حوثیوں کا حملہ: مصر، قطر و کویت سمیت کئی ممالک کی مذمت

ریاض کے ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی مصر، قطر اور کویت سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
مصر نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب میں فنانشل سینٹرکے ایک ٹاور پر حملہ، متعدد منزلوں کو نقصان پہنچا
قطر نے بھی ریاض کے شاہ عبداللّٰہ کمرشل زون کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
کویت نے حملے کو سعودی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ حوثیوں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ