کراچی: گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی کے ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ لانڈھی کی مظفر آباد کالونی میں پیش آیا، شوہر نے بیوی اور اس کے بھائی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی۔
خاتون نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہوا تھا وہ اور اپنے والدین کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔
کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق
15 سال پہلے خاتون کی شادی ہوئی اور کچھ دنوں سے اس نے شوہر سے علحیدگی اختیار کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ