’شادی سے انکار پر مجھے اور والدہ کو قتل کی دھمکی دی گئی‘: 13 سالہ لڑکی نے زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرا دیا

سوات میں لڑکی کی کم عمری میں شادی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ تھانہ خوازہ خیلہ میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ لڑکی اور اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
راجن پور: کم عمر لڑکی لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش ناکام
مدعیہ نے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد نے 3 ماہ قبل 1 شخص سے زبردستی نکاح کر وایا تھا۔
مدعی لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے انکار پر میری والدہ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد اور شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ