پشاور: پولیس پر حملوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب رہزن کارروائی میں ہلاک

پشاور میں پولیس پر حملوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب رہزن پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور میاں سعید کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کا آغاز کر دیا ہے۔
میاں سعید نے بتایا ہے کہ آپریشن پشاور کے علاقے پھندو، فقیر آباد، پہاڑی پورہ اور پشتخرہ کیا گیا۔
خیبر پختون خوا: پولیس پر حملے میں ملوث مارا جانیوالا دہشتگرد افغان شہری نکلا
انہوں نے بتایا ہے کہ آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے پہلے روز پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ملزمان انتہائی مطلوب اور خطرناک اسنیچرز تھے۔
میاں سعید نے بتایا ہے کہ مقابلے کے دوران 1 پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ اور سرکاری گاڑی پر گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ اور پولیس حملوں میں ملوث تھے۔
سی سی پی او پشاور نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران 1 راہزن زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ