ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، امریکی سائبر سیکیورٹی کے سربراہ برطرف

وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرن کراس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرن کراس کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شان کیرن کراس کی برطرفی کی حمایت کی ہے کیونکہ ان کے خیال میں وہ اس اہم عہدے کے لیے مطلوبہ پیشہ ورانہ قابلیت نہیں رکھتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شان کیرن کراس کی جگہ امریکی محکمۂ دفاع کی چیف انفارمیشن آفیسر کرسٹن ڈیوس عبوری طور پر ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
امریکا میں 3 بڑے نظام متاثر، شہری شدید مشکلات سے دوچار
رپورٹ کے مطابق شان کیرن کراس کو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں زیادہ تجربے اور متعلقہ پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات، بالخصوص اے آئی ٹیکنالوجی کے ممکنہ غلط استعمال پر بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔
علاوہ ازیں حالیہ دنوں میں امریکا کو متعدد بڑے تکنیکی تعطل کا سامنا کرنا پڑا، جس سے فضائی سفر، مواصلاتی نظام، بینکاری اور آن لائن کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
ان واقعات میں مائیکرو سافٹ کی سروسز، فضائی ٹریفک کنٹرول اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے خفیہ اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک میں خرابی بھی شامل ہے۔
امریکا میں فضائی سفر کرنے والوں کو نئی مصیبت کا سامنا، امریکا بھر میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پروازیں گراؤنڈ
امریکی حکام کے مطابق ان واقعات کے درمیان کسی مشترکہ وجہ یا منظم سائبر حملے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں بیشتر واقعات کو تکنیکی تبدیلیوں اور نظام کی دیکھ بھال سے متعلق مسائل قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شان کیرن کراس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران بھی وائٹ ہاؤس میں مختلف ذمے داریاں انجام دی تھیں اور ابھی اگست 2025ء سے امریکا کے قومی سائبر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ