جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

تازہ ترین
افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے رکن ممالک کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ