ڈرون کا شبہ، پیرس کے چارلس ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی

فرانس میں پیرس کے مصروف ترین چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ممکنہ طور پر ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع پر پروازوں کی آمدورفت مختصر دورانیہ کیلئے معطل کر دی گئی۔
حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں ڈرون کی موجودگی کے شبہے پر حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ آپریشن کو فوری طور پر روکا گیا۔ تاہم سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ایئرپورٹ پر معمول کی پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی قوانین کے تحت ایئرپورٹس اور حساس تنصیبات کے قریب بغیر اجازت ڈرون اڑانا سختی سے ممنوع ہے، کیونکہ یہ مسافر طیاروں کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ