افغان فریڈم فرنٹ نے ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی وطن واپسی اور شراکت اقتدار کی پیشکش مسترد کردی

فوٹو: افغان میڈیا
افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی وطن واپسی اور اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کردی۔
افغان میڈیا کے مطابق جنرل یاسین ضیاء نے کہا کہ اقتدار میں شراکت کی دعوت مزاحمت کے بڑھتے دباؤ کا نتیجہ ہے، افغان فریڈم فرنٹ افغان عوام کی آزادی اور مساوی حقوق کے لیے لڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا مقصد افغان عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دلانا ہے، افغان عوام کو اپنے مستقبل اور حکمرانی کے نظام کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ