جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے کرتے کیا ہیں؟ سندھ ہائی کورٹ نےایس بی سی اے سے جواب طلب کرلیا

تازہ ترین
کراچی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے کرتے کیا ہیں؟ سندھ ہائی کورٹ نےایس بی سی اے سے جواب طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ : فائل فوٹو

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے کرتے کیا ہیں؟ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

لیاقت آباد میں 90 گز کے پلاٹ پر 10 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ بلڈر کو گراؤنڈ پلس فائیو کی اجازت دی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پر ہے کہ گراؤنڈ پلس 10 کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ دو منزلیں بنانے کی اجازت لے کر لوگ 10، 10 منزلہ بلڈنگ بنالیتے ہیں۔ اس میں آباد لوگوں کو نکالا جائے تو ان کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

عدالت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کروڑ پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں تو کیا عدالت ایک کروڑ مقدمات بیٹھ کر سنتی رہے گی؟

سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ