بلاول کے سیاسی قیدیوں کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عامر ڈوگر

فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی قیدیوں سے متعلق بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین اور بزرگ سیاسی قیدی نہیں دیکھے ہوں جتنے آج قید ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ کل بلاول بھٹو زرداری واقعی شہید محترمہ کی پارٹی کے چیئرمین نظر آئے۔
بلاول آئینی عدالت بننے کا کریڈٹ لے رہے ہیں، 27ویں ترمیم کا نہیں: نثار کھوڑو
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب پر سب کا اتفاق رائے موجود ہے پانچواں صوبہ بنادیں۔
اسی پروگرام میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق خوش فہمی میں نہ رہیں۔ بلاول جو فرما رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے لیے نہیں کسی اور کو سنا رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ