جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، محسن نقوی بھی شریک، نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث پر گفتگو

تازہ ترین
ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، محسن نقوی بھی شریک، نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث پر گفتگو

فوٹو: فائل

ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی قانون سازی کے مختلف امور پر ہونے والی بات چیت پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ