پاک بحریہ، ایم ایس اے اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، مشکوک بحری جہاز سے کروڑوں کی شراب برآمد

تصویر سوشل میڈیا۔
بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے خلاف پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کی۔
کراچی سے ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کی فراہم کردہ خفیہ معلومات پر بحیرہ عرب میں مشکوک بے ریاست جہاز کو روکا گیا۔
ترجمان کے مطابق جہاز کی تلاشی کے دروان بھاری مقدار میں غیر قانونی درآمد شدہ شراب برآمد ہوا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسمگل کی جانے والی شراب غیر قانونی طور پر تقسیم کرنے کے لیے لے جائی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق ضبط شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 15 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ