صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ حامد میر نے بتا دیا

سینئر اینکرپرسن حامد میر۔فوٹو: فائل
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کیا ہوا؟ جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر نے بتا دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ملاقات میں کوشش کی گئی کہ وفاقی وزراء اور بلاول سیز فائر کردیں۔
حامد میر نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف زرداری کو بتایا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء کھل کر نئے صوبوں کی تشکیل پر ریفرنڈم کے حق میں بیان دے رہے ہیں تو انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔
نئے صوبوں پر بلاول کے سخت مؤقف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
حامد میر کے مطابق بلاول بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ملاقات کی۔
ایوان صدر میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں کے درمیان معاملات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ