وزیراعظم سے آسیان سیکرٹری جنرل کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

ملاقات میں غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا موجودہ خیر سگالی کو ٹھوس اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع اور خطے کے بطور گیٹ وے صلاحیت کو اجاگر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے علاقائی روابط، تجارت اور اقتصادی انضمام کو فروغ ملے گا۔
آسیان کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آسیان کے عزم کا اعادہ کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ