جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کا عزم دہرایا اور دونوں ممالک کے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ