جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تیل کمپنیوں کو ڈیجیٹائزیشن سے پہلے مارجن میں اضافے کی تجویر مسترد

تازہ ترین
تیل کمپنیوں کو ڈیجیٹائزیشن سے پہلے مارجن میں اضافے کی تجویر مسترد

فوٹو: سینیٹ

رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی کابینہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں تیل کمپنیوں کو ڈیجیٹائزیشن سے پہلے مارجن میں اضافے کی تجویر اوگرا نے مسترد کردی۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران میں ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے سے بڑے مسائل سامنے آئے۔

ممبر کمیمٹی عامر چشتی نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے اسمگلنگ کا خاتمہ اور معیاری تیل کی فروخت بڑھے گی۔

حکام او سی اے سی نے کہا کہ تیل کمپنیوں نے سیل، امپورٹ کا ریکارڈ رکھنے کیلئے 105 ارب روپے کے اسمارٹ فونز خریدے ہیں۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ طے کرنے سے مارکیٹ میں افواہیں اور ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملی ہے۔

نمائندہ او ایم سیز نے کہا کہ تیل کمپنیاں ڈیجیٹائزیشن کیخلاف نہیں، حکومت 2023 سے مارجن میں اضافہ روک کر بیٹھی ہے۔

ہنگامی صورتحال میں 3 ماہ کیلئے سول سرونٹ کو چیئرمین اوگرا لگانے کی ترمیم کا معاملہ مؤخر کردیا گیا جبکہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اوگرا ایکٹ میں ترمیم آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ترمیم کا مقصد مشکل صورتحال میں ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کے حامل افسر کو تین ماہ کیلئے تعینات کرنا ہے۔

دوسری جانب ممبر کمیٹی سینیٹر دلاور خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے موجودہ فارمولے سے متعلق اوگرا پر تنقید کی اور کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، عوام سے پوچھیں جن پر روزانہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے اعتراف کیا کہ مانتے ہیں اوگرا فنکشنل ریگولیٹر کے طور پر کام نہیں کر سکا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ