جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا، صدر، وزیراعظم کی ملاقات میں اتفاق

تازہ ترین
تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا، صدر، وزیراعظم کی ملاقات میں اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کے دوران کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔

اعلامیے صدر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں کہا گیا کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ