بلاول بھٹو کراچی میں خون بہنے کے بیان پر معافی مانگیں، آفاق احمد

آفاق احمد(فائل فوٹو)۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں خون بہنے کے بیان پر معافی مانگیں، کچھ لوگ سندھ میں خون خرابہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مہاجر ہوشیار رہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی صوبہ کی بات کرنے والوں نے پہلے کبھی بھی صوبے کی بات نہیں کی۔ جنوبی سندھ صوبے کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
صوبوں سے متعلق فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہونے ہیں، شرجیل میمن
چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ مطالبہ کسی کی ایما پر نہیں قوم کی خواہش پر ہونا چاہیے۔ صوبے کی بات کرنے والوں نے اسمبلی میں کبھی قرارداد پیش نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم ایسے صوبے کی حمایت کرتے ہیں جو سندھ کے شہری آبادی پر مشتمل ہو۔
بشکریہ روزنامہ جنگ